پسنی: ذاکر عبدالرزاق کی جبری گمشدگی کیخلاف کوسٹل ہائی وے و سی پیک شاہراہ احتجاجاً بند

204

بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی کے علاقے کپر کے رہائشی ذاکر ولد عبد الرزاق کی پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کیخلاف لواحقین نے کارواٹ زیرو پوائنٹ کو احتجاجاً بلاک کر دیا ہے جو مکران کوسٹل ہائی وے اور سی پیک شاہراہ کا سنگم ہے ۔

مکران کوسٹل ہائی وے اور سی پیک شاہراہ بند ہونے کے باعث شاہراؤں کے دونوں اطراف گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں ۔

واضح رہے کہ ذاکر ولد رازق کو 17 دسمبر 2023 کو گوادر سے لاپتہ کر دیا گیا تھا۔