نوشکی: خفیہ ادارے کے دفتر پر حملہ

855

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں دو دھماکوں کے بعد شدید فائرنگ کی آوازیں سنی گئی۔

حکام کے کہنا ہے کہ نوشکی کے علاقے قاضی آباد میں خفیہ ایجنسیوں کے دفتر پر ایک کو ایک بعد دو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔ جبکہ فورسز کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے۔

حملے میں ہونے والے نقصانات کے حوالے سے تاحال تفصیلات سامنے نہیں آسکے۔ ناہی حکام نے اس حوالے سے کوئی موقف پیش کی ہے۔

خیال رہے کہ مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں متحرک ہیں اس سے قبل بھی فورسز پر متعدد حملے ہوئے ہیں۔ جنکی ذمہ داریاں بلوچ آزادی مسلح تنظیمیں قبول کرتے آرہے ہیں۔ تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔