مچھ: جبری لاپتہ وہاب کرد بازیاب

257

مچھ سے جبری گمشدگی کا نشانہ بننے والا شخص بازیاب ہوگیا ہے۔

رواں سال 2 فروری کو پاکستانی فورسز کے ہاتھوں بلوچستان کے علاقے مچھ سے جبری گمشدگی کا نشانہ بننے والا وہاب کرد آج بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گیا۔

انکی بازیابی کی تصدیق لواحقین نے کردی ہے۔

بازیاب ہونے والے نوجوان وہاب کرد ایک سماجی کارکن ہیں اور وہ پاکستانی فورسز کے ہاتھوں دو مرتبہ جبری گمشدگی کا نشانہ بنے ہیں حالیہ جبری گمشدگی و بازیابی سے قبل انہیں 24 اگست 2022 کو لاپتہ کردیا گیا تھا جبکہ وہ چھ ماہ جبری گمشدگی کا نشانہ بنے کے بعد بازیاب ہوئے تھیں۔

‎خیال رہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے واقعات کا نشانہ بننے والے چند افراد بازیاب ہوئے ہیں تو وہیں بلوچستان کے مختلف علاقوں سے مزید جبری گمشدگیوں کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

‎بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کی نشانہ بننے والے افراد کی بازیابی کے لئے کام کرنے والی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مطابق آئے دن جبری گمشدگیوں کے میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جبکہ متعدد جبری لاپتہ افراد کو جعلی مقابلے میں قتل کردیا گیا ہے۔