مچھ اور کوئٹہ سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں دو افراد لاپتہ

375

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ اور مچھ سے پاکستانی فورسز نے دو افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

مچھ بولان سے پاکستانی فورسز نے گل زمان کرد نامی نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا۔

مذکورہ نوجوان شیر زمان کرد کے بھائی ہیں جنہیں 12 فروری 2011 کو لاپتہ کیا گیا بعد ازاں مارچ میں اسکی مسخ شدہ لاش کوئٹہ سے برآمد ہوئی تھی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ میں بلوچ سوشل میڈیا ایکٹویٹس اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے عالمی انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی ہے کہ گل زمان کرد کی بحفاظت بازیابی کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں۔

انہوں خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مزکورہ نوجوان کو بھائی کی طرح ماورائے عدالت قتل نہیں کیا جائے۔

دوسری جانب مرکزی شہر کوئٹہ سے پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لیا ہے جسکی شناخت آصف شاہوانی کے نام سے ہوئی ہے۔

مذکورہ نوجوان کو پاکستانی فورسز نے کوئٹہ کے علاقے کیچی بیگ سے حراست میں لیا، جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔