مند و گڈگی میں دشمن فوج کے دو اہلکاروں کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ۔ بی ایل ایف

312

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کیئے گئے بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے مند و گڈگی میں قابض پاکستانی فوج پر حملہ کرکے جانی و مالی نقصان پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ منگل کی شام چھ بجے سرمچاروں نے مند کے دریا چم اور میسنگ کے درمیان میں قائم قابض دشمن کے چوکی پر جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملے میں دشمن کا ایک اہلکار ہلاک ایک زخمی ہوا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اسی طرح کل شام پانچ بجے سرمچاروں نے گڈگی چمگ کے مقام میں قائم قابض فوج کے چوکی پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک دو کو زخمی کردیا اور ایسی موقعے پر سرمچاروں نے دشمن کے نصب کیئے گئے سرویلنس کیمرے بھی نشانہ کرکے تباہ کردیئے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ دونوں حملوں کی زمہ داری قبول کرتی ہے۔ سرزمین کی آزادی تک حملے جاری رہیں گے۔