مغربی بلوچستان: مسلح افراد کے حملے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک، دو زخمی

246

مغربی بلوچستان میں بروز جمعہ 15 مارچ کو نامعلوم مسلح افراد نے پولیس کی ایک گاڑی پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک اور دو شدید زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق سروان میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کی ہے، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک شخص گولی لگنے سے ہلاک جبکہ دو دیگر شدید زخمی ہوگئے۔ جنہیں سراوان کے رازی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ایرانی میڈیا نے گورنر سراوان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آج شام کو کئی مشتبہ افراد کا پیچھا کرنے کے بعد انہوں نے سراوان سے 7 کلومیٹر دور آس پیچ چوکی کے افسروں پر فائرنگ کی، جس میں ایک ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

تاہم حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔