مستونگ: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ایک شخص لاپتہ

244

پاکستانی فوج نے مستونگ سے ایک شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت امیر حمزہ کے نام سے ہوئی ہے۔

امیر حمزہ کی اہلیہ کے مطابق فورسز نے گھر پر چھاپہ مارکر گھر میں موجود لوگوں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے توڑ پھوڑ کے بعد امیر حمزہ کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فورسز نے گھر میں موجود موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان بھی اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔