ماسکو :کنسرٹ ہال میں ہجوم پر فائرنگ، متعدد ہلاک

316

ماسکو کے مقامی کونسرٹ کے دؤران نامعلوم مسلح افراد نے بم پھینکے اور فائرنگ کردی-

روسی میڈیا کے مطابق فوجی وردی میں ملبوس تین کے قریب بندوق بردار حملہ آور جمعہ کے روز روسی دارالحکومت ماسکو میں قائم ایک بڑے کنسرٹ میں داخل ہوئے اور وہاں موجود ہجوم پر اندھا دھند فائرنگ کردی-

مقامی خبرساں ادارے کے مطابق حملہ آوروں نے اس دؤران دھماکہ خیز مواد بھی استعمال کیا، جس سے ماسکو کے مغربی کنارے پر واقع کروکس سٹی ہال میں زبردست آگ لگ گئی۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں عمارت کے اوپر سے کالے دھوئیں کے بڑے بڑے بادل اٹھتے ہوئے دکھائی دے رہیں جبکہ لوگ جان بچانے کے لئے بلڈنگ سے باہر کی طرف بھاگ رہے ہیں-

آخری اطلاعات تک حملہ آور بلڈنگ کے اندر موجود ہیں جبکہ پولیس اور دیگر فورسز کے بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی، واقعہ میں متعدد افراد کے ہلاکت کی اطلاعات ہیں تاہم سرکاری حکام کی جانب سے واقعہ کے حوالے سے کوئی تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں-