لاپتہ مزار خان ولد گل خان کو بازیاب کیا جائے۔ اہلخانہ

198

14 فروری 2022 کو ڈھاڈر سے جبری طور پر لاپتہ کئے جانے والے مزار خان ولد گل خان کے اہلخانہ نے اپیل کی ہے کہ مزار خان کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بازیاب کرایا جائے۔

انہوں نے کہا ہے کہ مزار خان بے قصور ہے اور انہیں بلا جواز جبری گمشدگی کا نشانہ بنا کر ان کے خاندان کو اجتماعی سزا دی جا رہی ہے۔ اگر انہوں نے کوئی گناہ کیا ہے، کوئی جرم کیا ہے تو انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے اور جرم ثابت ہونے کے بعد سزا دی جائے، ہمیں کوئی اعتراض نہیں، لیکن کسی بے گناہ کو اس طرح جبری گمشدگی کا نشانہ بنانا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

لواحقین نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ مزار خان کی بازیابی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔