قلات میں پاکستان فوج کی نقل و حرکت میں اضافہ

888

بلوچستان کے ضلع قلات میں پاکستان فوج کی نقل و حرکت میں اضافہ ہوا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق قلات شہر و گردنواح میں بڑی تعداد میں پاکستان فوج کے قافلوں کو پہنچتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

فوج کی نقل و حرکت میں اضافے کے بعد علاقے میں فوجی آپریشن کے خدشے کا اظہار کیا جارہا ہے۔

خیال رہے بولان و گردنواح میں گذشتہ دس روز سے زائد پاکستان فوج آپریشن کررہی ہے جہاں دوران آپریشن خواتین و بچوں کو حراست میں لینے کے واقعات بھی رپورٹ ہوئیں۔

پاکستانی حکام نے فوجی آپریشن کے حوالے سے تاحال کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔