فیس بک، میسنجر اور انسٹاگرام دنیا بھر میں بندش کا شکار

213

اگر آپ آج رات اپنے فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور ناکام ہو رہے ہیں تو آپ اکیلے نہیں ہیں۔

میٹا کمپنی کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک، میسنجر اور انسٹاگرام دنیا بھر میں بند ہیں، جس کی وجہ سے لاکھوں صارفین سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تک رسائی سے قاصر ہیں۔

میٹا کمپنی کو یہ مسائل بلوچستان کے وقت کے مطابق رات 8 بجکر 20 منٹ قریب پیش آئے اور سوشل میڈیا سائٹس کی ایپس اور ویب سائٹ دونوں کو متاثر ہوکر ہوگئے اور کروڑوں صارفین کو پریشان کردیا ہے۔

مذکورہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی بندش ابھی بھی جاری ہے اور اس بارے میں کوئی تفصیلات نہیں کہ اسے کب تک ٹھیک کیا جائے گا۔

فیس بک اور انسٹاگرام کے ساتھ ساتھ ایسا لگتا ہے کہ فیس بک میسنجر اور واٹس ایپ بھی مسائل کا شکار ہیں اور کام نہیں کررہے ہیں۔