شانگلہ: چینی شہریوں پر خودکش حملہ، چھ چینی شہری ہلاک

578

پاکستانی صوبے خیبر پختونخوا میں چینی انجینیروں کے قافلے پر ہونے والے ایک حملے میں کم از کم چھ چینی شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

خیبر پختونخوا پولیس حکام کے مطابق ضلع شانگلہ کے علاقے بشام میں چنیوں کو لے جانے والی ایک بس پر خودکش حملے میں 6 چینی شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

ڈی آئی جی مالاکنڈ کے مطابق مسافر گاڑی اسلام آباد سے کوہستان جارہی تھی۔

شانگلہ پولیس کے مطابق 12 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ داسو ڈیم کی طرف جا رہا تھا کہ ایک بارود سے بھری گاڑی قافلے سے ٹکرائی جس سے ایک گاڑی میں سوار چینی انجینئرز ہلاک ہوگئے۔

زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔‏

سوشل میڈیا پر وائر ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت کھائی سے چینی زخمیوں اور لاشوں کو نکال رہے ہیں۔