سوراب سے جبری گمشدگی کے شکار عبدالرازق بازیاب ہوگئے

332

گذشتہ شب بلوچستان کے علاقے سوراب سے پاکستانی فوج کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے عبدالرازق کو اہلخانہ کی جانب سے شدید ردعمل دینے کے بعد رہا کردیا گیا ہے۔

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ خاندان کے مسلسل جدوجہد کے وجہ سے عبدالرازق کو رہا کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ عبدالرازق کے جبری گمشدگی کے خلاف لواحقین 16 گھنٹے تک مرکزی شاہراہ بند کردیا تھا۔

ماہ رنگ بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مگر کیا پاکستان کی کوئی عدالت ان اغواء کاروں کا احتساب کر سکتی ہے؟ جو معصوم لوگوں کے جبری گمشدگی میں ملوث ہے۔