زہری: گھروں پر فورسز کا چھاپہ، خواتین زد و کوب، نوجوان جبری لاپتہ

326

پاکستانی فورسز نے بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے زہری میں متعدد گھروں پر چھاپے مارے، خواتین و دیگر کو زد و کوب کیا جبکہ اس دوران ایک نوجوان کو جبری لاپتہ کردیا گیا۔

علاقائی ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ چار مارچ کی شب پاکستان فورسز کے گاڑیوں اور پیدل فورسز کی بڑی تعداد نے زہری کے مختلف علاقوں کو گھیروں میں لیکر گھر گھر تلاشی کی۔

علاقہ مکینوں نے بتایا کہ فورسز نے زہری نورگامہ میں گھروں کی تلاشی لی اس دوران گھروں میں موجود خواتین و بچوں سمیت دیگر افراد کو زدوکوب کیا گیا، الماریاں و دروازے تھوڑے گئے۔

نورگامہ سے ایک نوجوان بلال احمد ولد استاد محمد بخش میراجی کو رات دو بجے کے قریب ان کے گھروں سے حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جو تاحال لاپتہ ہے۔

اسی طرح یکبوزی کے علاقے میں گھروں پر چھاپے مارے گئے جہاں لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

علاقہ مکینوں کے مطابق پاکستنای فورسز نے زہری میں رات ایک بجے سے صبح آٹھ بجے تک فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر گھروں کی تلاشی لی۔

ضلعی حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کی۔

واضح رہے اس نوعیت کے واقعات اس سے قبل بھی بلوچستان بھر میں رپورٹ ہوتے رہے ہیں جہاں گھروں پر چھاپوں کے دوران لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنانے سمیت جبری گمشدگیوں کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔