زہری: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں دو بھائی جبری لاپتہ

375
میر خان

فورسز نے زہری سے دو افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے-

بلوچستان کے ضلع خضدار کے تحصیل زہری سے پاکستانی فورسز نے دو افراد کو حراست بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے جن کی شناخت میر خان ولد سید خان اور حسین خان ولد سید خان کے ناموں سے ہوئی ہے۔

دونوں بھائیوں کو زہری بازار سے پاکستانی فورسز و خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے اس وقت جبری لاپتہ کردیا جب وہ اپنے ایک مریض کو علاج کی غرض سے ہسپتال لے جارہے تھیں۔

ذرائع کے مطابق دونوں زمینداری سے منسلک تھیں اور ایک مریض کے سلسلے میں زہری بازار آئے ہوئے تھیں۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے دیگر علاقوں کے طرح زہری سے بھی آئے روز جبری گمشدگیوں کے واقعات رپورٹ ہورہے ہیں رواں مہینے کے شروعاتی ہفتے میں پاکستانی فورسز نے زہری کے واحد شہری علاقہ نورگامہ میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کرتے ہوئے گھروں کی تلاشی لی اسی روز زہری کے دیگر علاقوں میں بھی گھروں پر چھاپے مارے گئے اور تلاشی لی گئی۔

اس سرچ آپریشن کے دؤران پاکستانی فورسز نے بلال احمد ولد استاد محمد بخش میراجی نامی نوجوان کو تشدد کے بعد حراست میں لیکر اپنے ہمراہ لے گئے جس کے بعد سے وہ منظرعام پر نہیں آسکا ہے۔