خضدار سے جبری طور پر لاپتہ نوجوان بلال احمد کی بازیابی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ وی بی ایم پی

203

کوئٹہ پریس کلب کے سامنے جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کا احتجاجی کیمپ آج 5372 ویں روز جاری رہا۔

تنظیم نے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ انہیں شکایت موصول ہوئی ہے کہ زہری ٹاون خضدار سے فورسز نے 4 مارچ کو بلال احمد ولد استاد محمد بخش کو انکے گھر سے غیرقانونی حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا اور انتظامیہ بلال احمد کے اہلخانہ کو انکے حوالے سے معلومات بھی فراہم نہیں کررہا ہے جس کی وجہ سے اہلخانہ شدید زہینی اذیت میں مبتلا ہے۔

وی بی ایم پی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ اگر بلال احمد پر الزام ہے تو انہیں منظر عام پر لا کر عدالت میں پیش کرکے ملکی قوانین کے تحت صفائی کا موقع فراہم کیا جائے بےقصور ہے تو فوری طور پر انکی رہائی کو یقینی بنا کر انکے اہلخانہ کو ذہنی اذیت سے نجات دلائی جائے۔