خاران میں جیکب آباد کے رہائشی شخص کی خودکشی

129

خاران میں ایک شخص نے خودکشی کرلی۔

پولیس ذرائع کے مطابق جانبحق شخص کی شناخت رحمت اللہ ولد عبداللہ تعلق جیکب آباد سے بتایا جارہا ہے۔

مذکورہ شخص خاران میں کرایہ کے گھر میں رہائش پذیر تھا لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال خاران منتقل کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق مقتول نے اپنا گلا کاٹ کر خودکشی کی ہے، جانبحق شخص کی گردن پر چاقو سے وار کے چار نشانات موجود ہیں۔