خاران: معدنیات لیجانے والی گاڑی پر حملہ

208

بلوچستان کے علاقے خاران میں بسیمہ روڈ پر قیمتی پتھر لے جانے والے ٹرالروں پر فائرنگ کی گئی ۔

ذرائع کے مطابق مسلح افراد کی جانب سے خاران کے علاقے بسیمہ روڈ پر قیمتی پتھر لے جانے والے ٹرالروں پر فائرنگ کی گئی۔ واقعے میں جانی نقصان کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ فائرنگ کے بعد مسلح افراد فرار ہوگئے۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں اس نوعیت کے حملوں کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں کرتے ہیں تاہم ان حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔