تربت: نیول ائیر بیس پر حملہ، فائرنگ اور دھماکوں کا سلسلہ جاری

423

ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں پاکستان کا دوسرا بڑا نیول ایئر بیس پی این ایس صدیق شدید حملے کی زد میں ہے۔

ذرائع کے مطابق علاقے سے فائرنگ اور متعدد دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ واضح رہے کہ اس بیس پر چینی ڈرون بھی تعینات ہیں۔ علاقائی لوگوں کے مطابق شہر میں شدید فائرنگ اور دھماکوں کا سلسلہ جاری ہے

دوسری جانب ڈی ایچ او کیچ نے ہدایت کی ہے کہ تمام ڈاکٹرز فوری ٹیچنگ ہسپتال پہنچ جائیں ۔
ٹیچنگ ہسپتال تربت میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ۔