تربت: فورسز چوکی پر حملہ کرکے دو اہلکار زخمی کردیے ۔ بی ایل ایف

227

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے چودہ مارچ کی رات نو بجے کیچ کے مرکزی شہر تربت میں انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے مین گیٹ پر قائم فورسز چوکی پر دستی بم سے حملہ کرکے دو اہلکار زخمی کردیے۔

انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے اُس وقت فورسز کو نشانہ بنایا جب دو اہلکار چوکی کے اندر موجود تھے، دستی بم حملے میں چوکی کو بھی نقصان پہنچا۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی زمہ داری قبول کرتی ہے۔ بلوچستان کی آزادی تک قابض فورسز پر حملوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔