تربت: روڈ حادثے میں مستونگ کا رہائشی جانبحق

121

ضلع کیچ پولیس کے مطابق دشت بیری چات کے نزدیک ہائی وے پر مزدا ٹرک نے ایک پروبکس گاڑی کو ٹکر ماردی ۔

جس سے پروبکس میں سوار عبدالحکیم ولد سمیع اللہ سکنہ مستونگ موقع پر جان بحق ہوگیا۔

نعش ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردی گئی جہاں اسے ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیاگیا۔ واقعہ کے بعد ٹرک ڈرائیور فرار ہوگیا۔