تربت: دو نوجوان پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ، اہلخانہ نے احتجاجاً شاہراہ بندکردی

299

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں کل رات پاکستانی فورسز نے دو افراد کو لاپتہ کردیا، جبکہ اہلخانہ نے جبری گمشدگی کے خلاف احتجاجاً آپ دروک کے مقام پر روڈ کو بلاک کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب آسکانی بازار آپسر میں دو نوجوانوں کو پاکستانی فوج نے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔ لاپتہ ہونے والوں کی شناخت شعیب احمد ولد بھرام اور بالاچ ولد درا کے ناموں سے ہوئی ہے۔

جبری گمشدگی کے خلاف آج ان کے اہل خانہ نے ڈاکی بازار اپ درک کے مقام پر احتجاج کرتے ہوئے سڑک جام کردی ہے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ دونوں نوجوانوں کی بازیابی تک احتجاج جاری رہے گا۔