تربت جبری لاپتہ نوجوان بازیاب

179

تربت سے جبری گمشدگی کا نشانہ بننے والا شخص بازیاب ہوگیا-

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت آپسر کولوائی بازار سے تعلق رکھنے ولا شعیب لیاقت سکنہ آپسر کولواہی بازار آ ج بروز جمعرات بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گیا۔

انہیں پچھلے سال 9 اپریل کو اپنے کشیدہ کاری کی دکان سے پاکستانی فورسز نے جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا تھا-

‎خیال رہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے واقعات کا نشانہ بننے والے چند افراد بازیاب ہوئے ہیں تو وہیں بلوچستان کے مختلف علاقوں سے مزید جبری گمشدگیوں کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

‎بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کی نشانہ بننے والے افراد کی بازیابی کے لئے کام کرنے والی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مطابق آئے دنوں جبری گمشدگیوں کے میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جبکہ متعدد جبری لاپتہ افراد کو جعلی مقابلے میں قتل کردیا گیا ہے-