تربت اور تمپ میں پاکستانی فورسز پر حملے

387

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت اور تمپ میں پاکستانی فورسز کو مسلح و بم حملوں میں نشانہ بنایا گیا ہے۔ حملوں کے نتیجے میں فورسز کو جانی نقصانات اٹھانے کی اطلاعات ہیں۔

گذشتہ رات نامعلوم افراد نے تربت ایئرپورٹ روڈ پر پاکستانی فورسز کی چوکی پر دستی بم پھینکا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جبکہ حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے۔

دریں اثناء مسلح افراد نے تمپ کے علاقے کسانو میں قائم پاکستانی فورسز کے پوسٹ کو حملے میں نشانہ بنایا۔ حملے کے وقت علاقے میں متعدد دھماکوں اور بعدازاں شدید فائرنگ کی آواز سنی گئی۔

حکام نے تاحال نقصانات کے حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔

بلوچستان کے ضلع کیچ سمیت دیگر علاقوں میں بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں جو مختلف نوعیت کے حملوں میں پاکستانی فورسز کو نشانہ بناتے رہے ہیں جن میں کئی حملوں میں فورسز کو شدید جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔