تربت: انتظامیہ کی جانب سے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے امدادی کیمپ کو ختم کرنے کی ہدایت

235

اطلاع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر تربت حسیب شجاع کی طرف سے بلوچ یکجہتی کمیٹی کو تربت میں قائم گوادر کے سیلاب متاثرین کی امدادی کیمپ فوری ختم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی نے یہ امدادی کیمپ ضلع گوادر میں بارش متاثرین کی مالی امداد کے لیے دو دن قبل شھید فدا چار راہ پر قائم کی تھی۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر حسیب شجاع نے کیمپ قائم کرنے کے لیے این او سی نہ لینے کا بہانہ بنا کر کیمپ ختم کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ اگر کیمپ فوری طور پر ختم نہیں کیا گیا تو کیمپ اکھاڑ کر منتظمین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز گوادر میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی مرکزی امدادی کیمپ کو پولیس نے گھیر کر اکھاڑنے کی کوشش کی تھی تاہم عوامی مزاحمت کے بعد جمعہ کی رات گئے ضلعی انتظامیہ نے کیمپ کا ٹینٹ چوری کیا۔