تربت انتظامیہ ‘بلوچ فدائین’ کی میتیں لواحقین کے حوالے نہیں کررہی

1164

تربت انتظامیہ بلوچ فدائین کی میتیں ان کے لواحقین کے حوالے نہیں کررہی ہے۔

دو روز قبل پاکستان کے دوسرے بڑے نیول بیس کو حملے میں نشانہ بنانے والے حملہ آوروں کی نعشیں تربت، ہسپتال میں رکھی گئی ہے۔ مذکورہ حملہ آوروں کے لواحقین آج صبح سے ہسپتال میں موجود ہیں تاہم انتظامیہ نعشیں ان کے حوالے نہیں کررہی ہے۔

وہاں پر موجود ایک شخص نے ٹی بی پی کو بتایا کہ انتظامیہ مختلف بہانے کرکے نعشیں حوالے نہیں کررہی ہے۔

خیال رہے گذشتہ دنوں گوادر میں پورٹ اتھارٹی کے آٹھ حملہ آور فدائین کی لاشیں بھی بارہ گھنٹے گذرنے کے بعد لواحقین کے حوالے کی گئی جبکہ اس دوران سی ٹی ڈی نے لواحقین کو ہسپتال میں محصور کردیا تھا۔

بعدازاں گوادر حملہ آور کریم جان کے لواحقین سے ایک اقرار نامے پر دستخط کروائے گئے اور ویڈیو بنائی گئی جس کے حوالے سے سماجی و سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ کریم جان کے جبری گمشدگی سے متعلق انکے لواحقین کو بلیک میل کرکے بیان دلوایا گیا کہ کریم جان کے جبری لاپتہ بھائی کو نقصان پہنچ سکتا ہے جس کے باعث انکے لواحقین نے بیان دیا۔

تربت انتظامیہ نعشوں کی عدم حوالگی کے حوالے سے کوئی موقف نہیں دیا ہے۔