بلوچستان کے ضلع حب، لسبیلہ ، خضدار ،تربت ، قلات ، کوئٹہ سمیت دیگر علاقوں میں ہندوبرادری اپنے رنگوں سے بھری مذہبی تہوار ہولی کو بھرپورجوش وخروش کے ساتھ منائی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ہندو برادری نے اپنے رنگ برنگی مذہبی تہوارہولی کو بھرپورجوش وخروش کے ساتھ منایا، اس ضمن میں بلوچستان کے مندروں میں ہولی کی تقریبات کا آغاز کردیاگیا۔
وہاں خضدار کے اقلیتی رہنما سیٹھ جواری لعل نے صحافیوں کو ہندو ہولی تہوارکی تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ ہولی کاتہوار امن محبت اورخوشیاں بانٹنے کاتہوار ہے جوموسم بہار کی آمد پر ہرسال ہندوبرادری بڑے جوش وخروش سے منائی جاتی ہے۔ ایک دوسرے پر رنگ بکھیر کر اپنی محبت کا اظہار کیا جاتاہے۔
ہندو برداری نے کہاکہ بلوچستان میں ہم ہر سال ہولی انتہائی جوش جذبہ اور پرامن طریقے سے مناتے ہیں یہاں کے لوگ اقلیتی برداری کے خوشی اور غم میں ساتھ ہوتے ہیں۔