بلوچستان: ٹریفک حادثات میں تین افراد جانبحق، 33 زخمی

372

بلوچستان کے علاقے مسلم باغ میں مزدا اور ٹو ڈی کے درمیان ٹریفک حادثہ رونما ہوا۔

حادثے میں دو خواتین جاں بحق جبکہ دو افراد کے زخمی ہوئے۔ حادثہ مسلم باغ کیمپ کراس کے قریب پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کا تعلق سندھ سے بتایا جاتا ہے ۔

دریں اثنا حب درگاہ شاہ نورانی کے زائرین کی بس کو حادثہ پیش آیا جس سے ایک جاں بحق 31 زخمی جبکہ چھ کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق زائرین پاکستان کے صوبہ پنجاب لاہور سے درگاہ شاہ نورانی آئے تھے اور درگاہ کی زیارت کے بعد واپس لاہور جارہے تھے کہ نورانی روڈ پر غلام حسین اسٹاپ کے قریب مسافر بردار بس تیز رفتاری کے سبب ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی جسکے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ جبکہ 31 افراد زخمی ہوگئے جن میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق زخمیوں میں 6 کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے نعش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔