بلوچستان ٹریفک حادثات / میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سینٹرز کے اعداد و شمار کے مطا بق بلوچستان میں ٹریفک حادثات پریشان کن حد تک اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بلوچستان کی مرکزی شاہراہوں پر مارچ کے پہلے عشرے میں ہی 383 ٹریفک حادثات پیش آئے۔ حادثات میں 502 افراد زخمی 8 لقمہ اجل بنے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ٹریفک حادثات کوئٹہ کراچی، کوئٹہ ژوب، کوئٹہ چمن، کوئٹہ جیکب آباد، کوئٹہ لورالائی شاہراہوں پر پیش آئے۔
سب سے زیادہ کوئٹہ ژوب این 50 پر 98 ٹریفک حادثات ہوئے۔
خیال رہے گذشتہ روز وندر کے مقام پیش آنے والے ایک المناک ٹریفک حادثے میں پنجگور کے رہائشی پانچ نوجوانوں کے جانبحق ہونے پر پنجگور سمیت بلوچستان بھر میں سوگ کا سماں ہے۔
حادثے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 نوجوان جانبحق اور تین زخمی ہوگئے۔ جانبحق ہونے والوں میں شہاب رحیم ولد رحیم بخش، شعیب اکرم اور احمد اکرم ولد حاجی محمد اکرم، ظاہر ایوب ولد محمد ایوب، شے حق ولد حاجی مندوست، سُہیل خالد ولد حاجی خالد جبکہ زخمیوں میں طارق ولد صدیق، سمیر اسلم ولد محمد اسلم یحیٰ برکت ولد کُہدا برکت شامل ہیں۔
جانبحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد ایک ہی خاندان کے بتائے جاتے ہیں جو ضلع پنجگور کے علاقے پروم سے تعلق رکھتے ہیں۔
نوجوانوں کی نعشیں آج کراچی سے پنجگور پہنچے گے جہاں ان کی اجتماعی نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔
بلوچ طلباء تنظیم بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ “ہمارے دل اس المناک سڑک حادثے پر بہت افسردہ ہیں جس میں ہمارے تنظیم کے ارکان سنگت ظاہر بلوچ، شہاب اور شعیب بلوچ سمیت چھ طلباء کی جانیں گئی۔ بلوچ قوم کے لیے ان کی غیر متزلزل لگن اور جذبے کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔”