بلوچستان فوجی آپریشن و جبری گمشدگیاں: بی آر پی کا جرمنی میں احتجاج

198

بلوچ ریپبلکن پارٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق بی آر پی کی جانب سے بلوچستان میں جاری فوجی آپریشن، جبری گمشدگیوں اور جعلی مقابلوں میں نوجوانوں کی شہادتوں کے خلاف جرمنی کے شہر گوٹگن میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

جرمنی احتجاج میں شامل مظاہرین کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں پاکستانی فوج کی جانب سے فوجی بربریت میں ہر گزرتے وقت کے ساتھ اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پچھلے کئی دنوں سے بولان میں فوجی آپریشن کیا جارہا ہے جس میں بڑے پیمانے پر لوگوں کو جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ مقامی لوگوں کے گھروں کو جلایا گیا اور ان کے مال مویشی لوٹے جارہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈیرہ بگٹی سمیت بلوچستان بھر میں پاکستانی افواج کی جانب سے جبری گمشدگیوں کا تسلسل جاری ہے، عالمی انسانی حقوق کے اداروں اور مہزب ممالک سے اپیل کی ہے کہ بلوچستان میں جاری ریاستی دہشت گردی کو روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔