بلوچستان: فائرنگ کے واقعات میں تین افراد ہلاک

235

بلوچستان کے دو مختلف اضلاع میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعات میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت بلیدہ، الندور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے آصف ولد بیبگر نامی شخص جان ہلاک ہوگیا، لاش ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کی گئی، تاہم قتل کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔

دوسری جانب پنجگور بکرا منڈی میں نامعلوم مسلح افراد نے قاسم ولد حامد نامی شخص کو گولیاں مار کر قتل کردیا، مقتول کو سر اور سینے پر گولیاں ماری گئی۔

واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، مقتول تسپ پنجگور کا رہائشی بتایا جاتا ہے مزید کارروائی مقامی پولیس کررہی ۔

دریں اثناء گذشتہ شب نامعلوم مسلح افراد کی خاران کراچی شاہراہ پر سیندک سے لے جانے والے قیمتی پتھر کے گاڑیوں پر فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے ٹرک گاڑی کی ڈرائیور محمد حنیف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے-

ڈرائیور کا تعلق ضلع خضدار کے تحصیل نال سے ہے جسکی لاش کو نال خضدار روانہ کردیا گیا واقعہ کے بعد ضلعی انتظامیہ نے تحقیقات شروع کردی۔