بلوچستان سیکورٹی صورتحال: پاکستان آرمی چیف کا دورہ آواران

361

پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بلوچستان کے ضلع آواران کا دورہ کرتے ہوئے سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ آرمی چیف کو دورہ بلوچستان میں سیکیورٹی کی صورتحال و دیگر کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

ان کی آمد پر کور کمانڈر بلوچستان نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

بیان کے مطابق آواران کے عمائدین اور کسانوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے زراعت اور فوج کی گرین پاکستان انیشی ایٹو کی اہمیت کو اجاگر کیا، ان کا کہنا تھا کہ کسانوں کو زراعت کرنے کے لیے آسان زراعتی قرض، بیج، کھاد، سولر ٹیوبز، ماہرین زراعت کی رہنمائی سمیت تمام زراعتی سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ وہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں شراکت دار بن سکیں۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ بعد ازاں جنرل عاصم منیر نے کیڈیٹ کالج آواران کا افتتاح کیا اور وہاں کے فیکلٹی ممبران اور طالبعلوں سے بات چیت کی۔

خیال پاکستان کے آرمی چیف کا دورہ ایک ایسے وقت میں ہوا جب بلوچستان میں ایک مہینے قبل مچھ شہر کو شدید نوعیت کے حملے کے بعد بلوچ لبریشن آرمی نے دو دنوں تک اپنے کنٹرول میں رکھا۔

آواران بلوچستان کے شورش سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں شمار ہوتا ہے جہاں بلوچ آزادی پسندوں کی جانب سے مختلف اوقات میں پاکستان فوج پر مختلف نوعیت کے حملے ہوتے رہے ہیں جن میں فورسز کو جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔