اوتھل یونیورسٹی کا جبری لاپتہ طالب علم بازیاب

226

پسنی سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کا شکار بلوچ طالب علم بازیاب ہوگیا-

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فورسز کے ہاتھوں حراست بعد ازاں ایک ماہ سے زائد عرصے تک جبری گمشدگی کا نشانہ بننے والا اوتھل یونیورسٹی کا طالبعلم اور تربت کے رہائشی محبوب بلوچ بازیاب ہو گئے-

محبوب بلوچ کو رواں سال 31 جنوری کو پسنی بدوک چیک پوسٹ سے پاکستانی فورسز نے انکے بس سے اس وقت حراست میں لیکر اپنے ہمراہ لے گئے تھے جب وہ اوتھل سے تربت کی جانب سے سفر کررہے تھیں-

طالب علم کی جبری گمشدگی کے خلاف متعدد روز تک پسنی کے مقام پر مقامی افراد نے دھرنا دیکر طالب علم کی بازیابی کا مطالبہ کیا تھا-

محبوب بلوچ آج بازیاب ہوکر تربت میں اپنے گھر پہنچ گئے ہیں انکی بازیابی کی تصدیق لواحقین نے کردی ہے-