آواران: پاکستانی فوج کے ہاتھوں دو افراد لاپتہ، لواحقین کا احتجاج

278

بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے جھاو سے پاکستانی فوج نے دو افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے جبکہ لواحقین جبری گمشدگیوں کے خلاف جھاو لسبیلہ روڈ پر دھرنے دے کر روڈ کو آمد رفت کے لیے مکمل بند کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والوں کی شناخت ڈاکٹر طاہر اور ظفر کے ناموں سے ہوئی ہے۔

لواحقین کے مطابق ان میں سے ڈاکٹر طاہر کو فورسز نے کیمپ میں بلا کر حراست میں لیا ہے جس کے بعد سے لاپتہ ہیں۔

لواحقین کے مطابق دونوں کو بلاوجہ فورسز نے حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔ انہوں نے کہا اگر ان سے کوئی گناہ سرزد ہوئی ہے تو عدالتیں موجود ہیں انہیں عدالت میں پیش کیا جائے اس طرح انہیں لاپتہ نہ رکھیں۔

لواحقین کا کہنا ہے جبکہ دونوں بازیاب نہیں ہونگے احتجاج جاری رہے گا۔