آئی ایس پی آر کا پنجگور میں ایک شخص کو مارنے کا دعوی

595

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں پاکستانی فوج نے دوران آپریشن ایک شخص کو مارنے اور 2 کو زخمی کرنے کا دعوی کیا ہے۔

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ پنجگور میں پاکستانی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا ہے۔

آپریشن کے دوران ایک شخص چاکر لیاقت جانبحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے، فورسز کے مطابق ان کے قبضے سے پاکستانی فورسز نے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا۔