کوہلو: فورسز راشن دینے کے بجائے اصل شناختی کارڈ لے گئے جو واپس نہیں دے رہیں – مستحقین

169

کوہلو کے علاقے ماوند میں ماڑی پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ اور ایف سی کی جانب سے راشن تقسیم کیے گئے، مگر غریب لوگوں کو راشن نہیں ملا جبکہ ایف سی اہلکار نے بڑی تعداد میں مستحقین کے اصل شناختی لے گئے جو تاحال واپس نہیں دییے ہیں۔

اس حوالے سے ماوند کے ایک غریب رہائشی سبزو مری نے مقامی صحافی کو بتایا کہ گذشتہ روز کوہلو کے علاقے ماوند میں ماڑی پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ اور ایف سی کی جانب سے راشن تقسیم کیے گئے تھے مگر اصل مستحقین کو راشن نہیں دیے گئے جبکہ ایف سی اہلکار نے شناختی کارڈ بھی لے گئے ہیں اور اب اہلکار کہہ رہے ہیں کہ ہمارے پاس شناختی کارڈز نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم بڑی مشکلوں سے نادرا دفتر کے دھکے کھا کر اپنے شناختی کارڈ بنواتے ہیں مگر گذشتہ روز پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ اور ایف سی کی جانب سے راشن دینے کے بجائے ہمارے اصل شناختی کارڈ لے گئے ہیں جو اب واپس نہیں دے رہے ہیں۔