ڈیرہ اسماعیل خان: پاکستانی فوج کے قافلے پر حملہ دو اہلکار ہلاک

445

ڈیرہ اسماعیل خان میں پاکستانی فورسز کے قافلے پر خودکش دھماکے کے نتیجے میں پاکستانی فوج کے دو اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 21 مارچ کو خودکش بمبار نے گاڑی فورسز کے قافلے سے ٹکرادی تھی۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ اس حملے میں 38 سالہ نائب صوبیدار یاسر شکیل اور 34 سالہ سپاہی طاہر نوید نے ہلاک ہوگئے۔