پسنی، کیچ: تین افراد نے خودکشی کرلی

459

بلوچستان ساحلی علاقے پسنی اور ضلع کیچ سے اطلاعات ہیں کہ تین افراد نے خودکشی کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پسنی کے علاقے وارڈ نمبر 7 کے رہائشی سترہ سالہ راجہ ولد گوہر نامی نوجوان نے گلے میں پھندا ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔

تاہم خودکشی کے واقعات کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔

دوسری جانب ضلع کیچ سے اطلاعات ہیں کہ تربت ڈسٹرکٹ جیل تربت میں بلیدہ میناز کے رہائشی جہان زیب نے ناڑے سے پھندا ڈال کر خودکشی کرلی ہے۔ جب کہ میناز بلیدہ میں ہی محمد نور ولد مرحوم حاجی زرین نامی شخص نے گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کرلی۔

تاہم خودکشیوں کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔