سندھ: بکشیاپور کے مقام پر گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ

200

بلوچستان سے متصل سندھ کے حدود میں بکشیاپور کے مقام میں جمعہ کی شب نامعلوم افراد نے گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا۔

واقعہ کے بعد فورسز اور خفیہ اداروں نے علاقے کا گھیراؤ کرکے سخت ناکہ بندی شروع کردی ہے۔

واضح رہے سندھ میں اس سے قبل بھی گیس پائپ لائنوں کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔ جنکی ذمہ داریاں بلوچ اور سندھی آزادی پسند مسلح تنظیمیں قبول کرتی ہیں تاہم آج ہونے وانے دھماکے کی ذمہ داری ابتک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ۔