سمی دین بلوچ کا کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ، لوگوں سے ملاقات

859

انسانی حقوق کی علمبردار اور وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے رہنماء سمی دین بلوچ نے کراچی کے مختلف علاقوں جاکر لوگوں سے ملاقات کرکے ان سے گفتگو کی۔

سمی دین بلوچ نے پہلے روز شرافی گوٹھ میں جلال میتگ، شالی میتگ، شمبے میتگ، جمعہ میتگ، دوسرے روز کوئی گوٹھ، کڈ بازار میتگ، صالح محمد میتگ، صدیق میتگ اور تیسرے روز گڈاپ اور کاٹھور کے علاقوں کا دورہ کیا۔

انہوں نے اس دوران لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جب اسلام آباد میں ہم پر پولیس نے لاٹھیاں برسائی اور خواتین و بچوں کو جیلوں میں ڈالا تو کراچی کے عوام نے سڑکوں پر نکل کر ہمارے لیے آواز بلند کی۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کا سڑکوں پر نکلنا ہمارے لیے حوصلے کا باعث بنا اور ہمیں احساس ہوا ہم اکیلے نہیں بلکہ بلوچ قوم ہمارے ساتھ ہے۔

سمی دین بلوچ نے لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اسی پیغام کیساتھ آپ کے پاس آئے ہیں کہ ہم ایک ہے، ہمارے دکھ و تکالیف ایک ہیں ہمیں متحد ہوکر بہ یک آواز اوکر آگے بڑھنا ہے۔ خاص کر اپنی لڑکیوں اور خواتین کا حوصلہ بننا ہوگا تاکہ وہ اس قوم کی مستقبل کیلئے اپنا کردار ادا کرسکیں۔