سبی: فائرنگ، ڈی ایس پی خالد مری ہلاک

496

بلوچستان کے علاقے سبی میں چینک چوک پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ سے ڈی ایس پی خالد مری ہلاک ہو گئے ۔ وہ کافی عرصے سے سی ٹی ڈی سے منسلک تھے۔

پولیس کے مطابق ڈی ایس پی خالد مری کے گارڈ کی فائرنگ سے ایک حملہ آور زخمی حالات میں گرفتار کر لیاگیا۔

پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ لکی جس سے ڈی ایس پی خالد زمان کو چھ گولیاں لگی ۔

پولیس نے بتایا کہ حملہ آور واقعے کے بعد زخمی حالت میں فرار ہوا بعد ازاں پولیس نے تعاقب کرتے ہوئے ملزم کو زخمی حالت میں نشتر روڈ سے گرفتار کرلیا

فائرنگ کے واقعے میں سبی کے سینئر صحافی میاں یوسف کے گاڑی کو بھی گولیاں لگی ہیں۔