بولان: فورسز پر دو حملے، ٹاور نذر آتش

379

بلوچستان کے علاقے بولان میں تین مختلف مقامات پر حملوں کی اطلاعات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بولان کے علاقے سراج آباد میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کی چوکی کو مسلح حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

بولان میں ایک اور حملے میں پنجرہ پل کے مقام پر ایف ڈبلیو کی ایک ریائش گاہ کو مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں فورسز کو جانی نقصانات کا سامنا رہا ہے تاہم حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔

دوسری جانب بولان میں ایک اور حملے میں مسلح افراد نے پنجرہ پل کے مقام پر ایک ٹاور کو فائرنگ و نذر آتش کرکے ناکارہ کردیا ہے۔

تاہم ان تینوں حملوں کی ذمہ داری ابتک کسی نے قبول نہیں کی ہے۔