افغانستان: مسافر بس اور آئل ٹینکر میں تصادم، 21 افراد جانبحق

187

افغانستان کے صوبہ ھلمند میں ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس میں متعدد افراد جابحق و زخمی ہوگئے ہیں۔

کندھار ہرات شاہراہ پہ گریشک کے مقام پر مسافر بس، آئل ٹینکر اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 21 افراد جانبحق جبکہ 11 زخمی ہوئے ہیں۔

حادثے کے بعد بس اور آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی۔

ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر کارروائیاں شروع کردی ہے۔