ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان کا ہدایت لوہار کے قتل کی تحقیقات کا مطالبہ

119

سندھ کے سیاسی کارکن اور اسکول ٹیچر ہدایت لوہار کے قتل کی تحقیقات کی جائے -ایچ آر سی پی

سندھ سیاسی رہنماء کے قتل پر ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ افسوس ناک بات ہے کہ اسکول ٹیچر اور سیاسی کارکن ہدایت لوہار کو نامعلوم افراد نے آج ٹارگٹ کلنگ میں قتل کردیا ہے۔

ایچ آر سی پی نے اپنے بیان میں کہا کہ ہدایت لوہار اس سے قبل دو سال تک پاکستان میں جبری گمشدگی کا شکار رہے ہیں اور انکے اہل خانہ جبری گمشدگیوں کے حوالے سے موثر اور منظم انداز میں آواز اُٹھاتے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا اس واقعے کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔ ایچ آر سی پی ہدایت لوہار کے قتل کی فوری اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہے۔

ایچ آر سی پی 17 فروری بروز ہفتہ شام 4 بجے کراچی پریس کلب کے باہر ہدایت لوہار کے اہل خانہ کے ہمراہ ان سے اظہار یکجہتی کے لیے چیئرپرسن اسد اقبال بٹ کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کریگی۔