ہدایت لوہار کے قتل کیخلاف نصیرآباد میں آج چوتھے روز بھی دھرنا جاری

269

گذشتہ دنوں سندھ کے شہر نصیرآباد میں مسلح افراد کی سندھی رہنما ہدایت لوہار کے قتل کے خلاف آج چوتھے روز بھی ان کی بیٹیوں سورٹھ لوہار اور سسئی لوہار کی قیادت میں ان کی آبائی شہر نصیرآباد، لاڑکانہ نیشنل ہائی وے پر میں دھرنہ جاری ہے۔

ایک بیان مطابق دھرنے میں آج جیئے سندھ قومی محاذ (آریسر) کے چیئرمین اسلم خیرپوری، سندھ یونائیٹیڈ پارٹی کے رہنما منیر سید منیر حیدر شاہ ، امیر حسن پنہور ، سندھ سجاگی فورم رہنما محب آزاد لغاری ، سندھ سبھا رہنما انعام سندھی ، پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم پی اے نادر مگسی ، پرائمری اسکول ٹیچرز ایسوسیئشن کے رہنمائوں سمیت سندھ کی تمام سیاسی سماجی انسانی حقوق اور قومپرست جماعتوں کے کارکنان نے بڑے تعداد میں شرکت کی۔

جبکہ دھرنے میں ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ آکر وائیس فار مسنگ پرسنز آف سندھ کی رہنما سورٹھ لوہار اور سسئی لوہار سے ان کے والد ہدایت لوہار کی ایف آئی آر نامعلوم افراد کے نام پر دائر کرنے اور دھرنہ ختم کرنے کے لیئے بات چیت کی ۔

ہدایت لوہار کے ورثاء نے قتل کی ایف آئی آر میں ملوث ایجنسی آئی ایس آئی اور ایم آئی کو نامزد کرنے کا مطالبہ کیا۔

جس بات پر ایس ایس پی نے انکار کردیا اور واپس لوٹ گئے۔

جبکہ دوسری جانب جسقم آریسر، جساف ، سندھ سبھا اور سندھ کی متعدد سیاسی سماجی قومپرست اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے آج کراچی ، حیدرآباد ، سکھر، میرپورخاص ، ٹھٹہ، نوابشاہ ، گھوٹکی، دادو ، نوشہروفیروز ، سکرنڈ اور کشمور کندھکوٹ سمیت سندھ بھر میں احتجاج مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں ۔

دریں اثنا سندھ کی شاگرد تنظیموں اور سول سوسائٹی کی جانب سے آج سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ایکس پر “اسٹیٹ کلڈ ہدایت لوہار” کے ہیش ٹرینڈ کی کئمپین بھی چلائی جا رہی ہے۔