بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سمیت مکران ڈویژن میں 36 گھنٹوں سے مسلسل بارش کے باعث نشیبی علاقے ڈوب گئے، ندی نالوں میں سیلاب اور طغیانی، مسجدوں میں اذانیں شروع ہوگئیں۔
ساڑھے تین گھنٹے مسلسل بارش اور ایک مختصر وقفے کے بعد دوبارہ موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
گوادر کے علاقے سربندن اور شنکانی در میں بارش کا پانی کوسٹل ہائی وے پر اوور فلو ہورہا ہے جس سے ہائی وے پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے، جبکہ رہائشی آبادی اور دکانیں مکمل پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔
عوام کی جانب سے انتظامیہ، جی ڈی اے اور بلدیہ گوادر کے علاوہ رضاکاروں کو مدد کی اپیل کردی گئی۔