کیچ: پاکستانی فورسز چیک پوسٹ پر حملہ

749

کیچ کے علاقے ہیرونک میں پیر کے روز مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے ایک چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا۔

اس دوران متعدد دھماکوں اور فائرنگ کی آواز سنی گئی۔

واقعہ کے بعد فورسز کی نقل حرکت میں مزید تیزی دیکھی گئی۔ تاہم فوری طور پر حکام کی طرف سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے۔

واضح رہے کہ مذکورہ علاقے اور گرد نواح میں بلوچ مسلح آزادی پسند تنظمیں متحرک ہیں اور پاکستانی فورسز ، سرکاری تنصیاب پر حملوں کی ذمہ داریاں قبول کرتے رہے ہیں