کیچ: مزید دو نوجوان فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

323

بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فوج نے مزید دو افراد کو حراست میں لیا ہے۔

لاپتہ ہونے والوں کی شناخت علی جان ولد موسی اور وحید ولد رشید کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ نوجوانوں کو گذشتہ شب رات گئے تحصیل تمپ کے علاقے دازن میں چھاپہ مارکر حراست میں لیا ہے۔

خیال رہے کہ ضلع کیچ میں جبری گمشدگی کی رپورٹ ہونے والا یہ تیسرا واقعہ ہے اس سے قبل رپورٹ ہونے واقعہ کے مطابق کمر ولد طاہر نامی نوجوانوں کو فورسز نے دو فروری کو تربت میری کلات سے حراست میں لیا ہے۔