کیچ اور خاران سے پاکستانی فوج کے ہاتھوں لاپتہ دو نوجوان بازیاب

384

بلوچستان کے ضلع کیچ اور خاران سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے دو افراد بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔

بازیاب ہونے والے افراد کی شناخت عدنان ولد طارق سکنہ تمپ دازن اور لیاقت ساسولی کے ناموں سے ہوئے ہیں۔

مذکورہ نوجوانوں میں سے عدنان کو فورسز نے 16 اکتوبر 2023 کو تربت سے جبکہ لیاقت کو سترہ جون 2020 کو خاران سے لاپتہ کیا تھا۔