کیچ: اسلم بلیدئی کے گھر پر دستی بم حملہ

210

بلوچستان کے ضلع کیچ میں نامعلوم افراد نے مسلم لیگ (نواز) کے قومی اسمبلی کی نشست کے لئے امیدوار کے گھر کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلیدہ کے علاقے میناز میں این اے 258 کیچ پنجگور کے امیدوار اسلم بلیدی کی رہائش گاہ پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا جو زوردار دھماکہ کے ساتھ پھٹ گیا۔

واقعہ کی تصدیق پولیس اور قریبی ذرائع نے کی ہے۔

خیال رہے کہ اسلم بلیدی کچھ عرصہ قبل ایک حملے میں شدید زخمی ہوگئے تھے جو اس وقت کراچی کے ایک ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

واضح رہے کہ بلوچستان بھر میں پاکستانی الیکشن کے امیدواروں پر حملے میں تیز دیکھنے میں آرہا ہے۔ ان حملوں کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیموں کے اتحاد براس نے قبول کی ہے۔ براس نے اٹھائیس تاریخ سے ابتک 92 حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔